Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
01 Dhul-Qadah 1446  

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھراسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
شائع 07 مارچ 2025 01:14pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔

عمران خان نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل طلب کر لیا

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، قانونی اور پارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے ملاقاتوں کے لیے ایس او پیز بنانے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی، عدالت نے ملاقاتوں کے حوالے سے 22نومبر2024 کو احکامات جاری کیے تھے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے، عدالتی احکامات کے مطابق وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

Omar ayub

imran khan

Omar Ayub Khan

umar ayub

Islamabad High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Umer Ayuob