صحت مند خوراک کے لیے بہترین پنیر کا انتخاب کیسے کریں؟
کیا آپ پنیر کھانے کے شوقین ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اسے اپنی صحت بخش خوراک کا حصہ بنائیں یا نہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ پنیر غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، لیکن اس کا انتخاب دانشمندی سے کرنا ضروری ہے۔
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا صحت مند زندگی گزارنے کے خواہشمند ہیں، تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کون سا پنیر زیادہ فائدہ مند ہے اور کس سے پرہیز کرنا بہتر ہوگا۔
پنیر کا انتخاب کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ پنیر خریدتے وقت اس کے غذائی اجزاء کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ ڈاکٹر نریندر کے شیٹی کے مطابق، ’ہمیں خاص طور پر پنیر کے کولیسٹرول اور چکنائی کے مواد پر دھیان دینا چاہیے، خاص طور پر اگر ہم وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلشیم اور دیگر وٹامنز کی مقدار بھی دیکھنی چاہیے تاکہ ہم اپنی صحت کے مطابق صحیح انتخاب کرسکیں۔‘
خالص پنیر کو جاننے کے چند آسان طریقے
مزید برآں، پروسس شدہ پنیر کے بجائے خالص اور قدرتی پنیر کا انتخاب کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، کیونکہ اس میں مصنوعی اجزا، نمک اور کیمیکل شامل نہیں ہوتے۔
کیا پنیر وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے؟
اگر صحیح قسم کا پنیر اعتدال میں کھایا جائے تو یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، دن میں 1 سے 3 سرونگز کم چکنائی والے پنیر کو سبزیوں، دالوں اور دیگر متوازن غذا کے ساتھ کھایا جائے تو یہ نہ صرف صحت کو بہتر بناتا ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
کون سا پنیر صحت کے لیے بہتر ہے؟
اگر آپ پنیر کھانا چاہتے ہیں، تو درج ذیل اقسام آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہیں،
کاٹیج پنیر، یہ سب سے سادہ اور عام پنیر ہے، جو زیادہ پروٹین اور کم چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بہترین ہے۔
دنیا کا سب سے خطرناک پنیر ’کاسو مارزو‘ کس چیز سے بنتا ہے؟
موزریلا، اس میں نمک کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ کیلشیم کا بہترین ذریعہ ہے۔
فیٹا پنیر، اس میں پروبائیوٹکس پائے جاتے ہیں، جو ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہیں، مگر اس میں نمک کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔
ریکوٹا پنیر، یہ ہلکا اور کریمی ہوتا ہے اور اگر اسکِم دودھ سے بنایا جائے تو اس میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے۔
کن لوگوں کو پنیر سے پرہیز کرنا چاہیے؟
پنیر مکمل طور پر ترک کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن بعض افراد کو اس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے جیسے،
بلند فشار خون (High Blood Pressure) اور دل کے مریض، زیادہ نمک اور سیر شدہ چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
حاملہ خواتین، غیر پاسچرائز شدہ نرم پنیر میں لسٹیریا بیکٹیریا کی موجودگی کا امکان ہوتا ہے، جو حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
لیکٹوز عدم برداشت (Lactose Intolerance) کے شکار افراد، زیادہ پنیر کھانے سے پیٹ درد، گیس اور بدہضمی کی شکایات بڑھ سکتی ہیں۔
لندن میں 10 کروڑ روپے کے پنیر کی انوکھی ڈکیتی
روزمرہ خوراک میں پنیر شامل کرنے کے آسان اور صحت بخش طریقے
اسنیکس میں شامل کریں، اگر آپ دن میں ہلکی پھلکی بھوک محسوس کرتے ہیں تو پنیر کا ایک ٹکڑا ایک بہترین اسنیک ہوسکتا ہے جو آپ کی پروٹین اور کیلشیم کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
سلاد میں ڈالیں، سلاد میں فیٹا یا موزریلا پنیر شامل کریں تاکہ اس کا ذائقہ مزید بہتر ہو۔
سبزیوں اور روٹی کے ساتھ کھائیں، کاٹیج پنیر کی بھجیا بنا کر روٹی کے ساتھ کھائیں یا پھر ریکوٹا پنیر کو پاستا میں شامل کریں تاکہ یہ مزیدار اور صحت بخش بن جائے۔
پنیر صحت بخش غذا کا حصہ بن سکتا ہے، لیکن سمارٹ انتخاب کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ کم چکنائی، کم نمک اور زیادہ پروٹین والے پنیر کو اعتدال میں کھائیں تو یہ وزن کم کرنے اور مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.