Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف جامعہ سندھ کے طلبہ کا شدید احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

مشتعل طلبہ انڈس ہائی وے پہنچ گئے، پولیس پر پتھراؤ، گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے
شائع 04 مارچ 2025 08:30pm

دریائے سندھ سے نہریں کے خلاف جامعہ سندھ کے طلبہ سراپا احتجاج بن گئے، مشتعل طلبہ رکاوٹیں عبور کرکے انڈس ہائی وے پہنچ گئے، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔

دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالوں کیخلاف جامعہ سندھ کے طلبہ کی جانب سے احتجاج مظاہرہ کیا گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، طلبہ نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

دریائے سندھ پر 6 کینالز کا منصوبہ، پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان اختلافات شدید

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں کشیدگی بڑھ گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد طلبہ کو گرفتار کر لیا۔

جامعہ سندھ کے طلبہ کا مؤقف تھا کہ وہ اپنے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی غیر جمہوری عمل ہے۔

کینالز بنانے کیلئے پانی نہیں، ہم سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے نہیں دینگے، مراد علی شاہ

دوسری جانب جامشورو پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر کارروائی کی گئی۔

PPP

Sindh government

sindh

Sindh Police

students