سرگودھا میں کتے اور ریچھ کی لڑائی کرانے پر مالک گرفتار
غیر قانونی کھیل کی شکایت وزیراعلیٰ کے شکایت پورٹل پر کی گئی
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں کتے اور ریچھ کی لڑائی کرانے پر وائلڈ لائف نے ریچھ کو ریسکیوکرکے اس کے مالک کو پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں کتے اور ریچھ کی لڑائی کرائی گئی، غیر قانونی کھیل کی شکایت وزیراعلیٰ کے شکایت پورٹل پر کی گئی تو وائلڈ لائف حرکت میں آیا اور ریچھ کو تحویل میں لے کر اس کے مالک کو حراست میں لے لیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ کے بعد اسلام آباد بھجوا دیا گیا جبکہ مالک کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔
حکام کے مطابق جنگلی حیات کا تحفظ ماحولیاتی نظام کے استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔
cm punjab
punjab
Punjab police
مقبول ترین
Comments are closed on this story.