Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

اسرائیل: بس اڈے پر چاقو حملے میں ایک یہودی ہلاک اور 4 زخمی

حیفا شہر میں یہودی اور عرب آبادی ساتھ رہتی ہے، میڈیا رپورٹس
شائع 03 مارچ 2025 10:18pm

شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں چاقو برادر شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ جنوری میں غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی علاقے میں پہلا مہلک حملہ تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ حیفا کے ایک بس اور ٹرین اسٹیشن پر ہوا، حیفا شہر میں یہودی اور عرب آبادی ساتھ رہتی ہے۔

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی میں توسیع کی امریکی تجویز مان لی، حماس کا اسرائیلی شرائط پر اعتراض

اسرائیل نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی لگا دی

اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس کے مطابق حملے کے بعد ایک تقریباً 70 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایک کی حالت نازک اور تین کی تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی پولیس نے اسے ”دہشت گرد“ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے، حکام نے حملہ آور کی شناخت اسرائیل کی دروزی عرب اقلیت کے ایک فرد کے طور پر کی ہے۔

Israel

knife attack

ONE KILLED

bus station