Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

پنجاب میں عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانے کے لیے بڑا فیصلہ، مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز

فری سولر پینل اسکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2025 09:23pm

پنجاب میں عوام کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے نجات دلانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغازکر دیا، انہوں نے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل اسکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔

مریم نوازنے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، فزیکل ویری فکیشن کے بعد رواں ماہ مارچ کے آخر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا، اسکیم کے لیے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے درخواستیں دیں۔ جبکہ صارفین کی معاونت کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا

سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا۔

سیکریٹری توانائی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی کے آخر تک فری سولر پینل اسکیم کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 میں اپلائی کیسے کریں؟

صوبے بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لیے سولر سسٹم مفت نصب کیا جائے گا، فری سولر پینل اسکیم کے لیے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے درخواست دی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ فری سولر پینل اسکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.55 کلو واٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کیے جائیں گے، 100 یونٹ ماہانہ اور 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔

punjab

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz