Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

متوفی کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی جو ہیڈ کانسٹیبل تھا
شائع 01 مارچ 2025 11:38pm

لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔

پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں پر خونی ٹریفک حادثات، 7 افرادجاں بحق

کراچی پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

lahore

lahore police

Murder