Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

رواں سال ملک کا چھٹا پولیو کیس ٹھٹھہ سے رپورٹ

6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پولیو پروگرام
شائع 01 مارچ 2025 06:58pm

رواں سال ملک کا چھٹا پولیو کیس ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ٹھٹھہ کے 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال سندھ سے پولیو کا یہ چوتھا کیس ہے، 2024 میں پاکستان میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پاکستان میں 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

پاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے

حکام کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان سے پولیو کے27، سندھ سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ خیبر پختونخوا سے 22، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

Polio Cases

Sindh government

sindh

Polio Virus