Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

سندھ حکومت عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، شرجیل میمن
شائع 28 فروری 2025 06:51pm

سندھ حکومت 10 مارچ 2025 کو گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی کا باضابطہ کنٹرول سنبھال لے گی۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ نے گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دیدی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 14واں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شریک ماہرین نے گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے مؤثر انتظام کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے معاہدے سے متعلق دستاویزات قانونی توثیق کے لیے محکمہ قانون کو بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

والدین اپنے بچوں کو دیکھیں، بچے خود بھی مریں گے آپ کو بھی مروائیں گے، شرجیل میمن

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ نے گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا موجودہ ہیومن ریسورس کا ڈھانچہ 3 ماہ تک رکھنے کی منظوری دیدی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کراچی میں ڈمپرز حادثات کا معاملہ سنگین، شرجیل میمن کی فاروق ستار کے ساتھ پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کی منتقلی سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا، گرین لائن اور بی آر ٹیز کو مزید ترقی دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تیزرفتار، آرام دہ اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں۔

وفاق کا گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس نظام کو مزید مستحکم اور مؤثر بنائے گی۔

یاد رہے کہ کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس جنوری 2022 میں شروع کی گئی تھی، جدید بس سروس سے روزانہ سیکڑوں شہری سفرکرتے ہیں۔

Sindh government

sindh

Sharjeel Memon

Green Line