Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

عافیہ صدیقی کیس: میں یہ سوچ نہیں سکتا حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کرے، جسٹس اسحاق

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو دستاویزی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی
شائع 28 فروری 2025 03:18pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو دستاویزی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جمعرات تک وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیرشن کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ میں یہ سوچ نہیں سکتا وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت کو رد کر دے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ نے جو معاونت حکومت کو فراہم کرنی ہے اس کی کاپی عدالت میں بھی جمع کروانی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔

Islamabad High Court

aafia siddiqui

Dr. Aafia Siddiqui