Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

پاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے

ایک کیس سندھ کے ضلع قمبر دوسرا پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں ہوا ہے
شائع 28 فروری 2025 09:43am

پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال 2025 میں ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے ضلع قمبر اور پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین میں پولیو کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔

رواں سال سندھ سے پولیو کا یہ تیسرا اور پنجاب سے پہلا کیس ہے، جس کے بعد جس کے بعد 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 2025 میں سندھ کے اضلاع بدین اور لاڑکانہ اور خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تین کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ سال ملک بھر میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 23 کا سندھ، 22 کا خیبر پختونخوا اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔

Polio Cases

punjab

sindh

Polio Virus