Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات متوقع

صدرمملکت دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے
شائع 27 فروری 2025 10:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر پاکستان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے. ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری کی سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس موقع پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پارٹی کے معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔

پچھلے دورے میں صدر پاکستان وسطی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقات نہیں کرسکے تھے۔

Nawaz Sharif

President Asif Ali Zardari