Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
24 Shawwal 1446  

ٹرمپ نے افغانستان میں دہشتگردی میں امریکی اسلحے کے استعمال کے پاکستانی موقف کی تصدیق کردی

میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر نئے ٹیکس کا اطلاق دو اپریل سے ہوگا، پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب
اپ ڈیٹ 28 فروری 2025 12:25pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے افغانستان میں دہشتگردی میں امریکی اسلحے کے استعمال کے پاکستانی موقف کی تصدیق کردی۔

امریکی صدر نے اپنے پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے اسلحہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا، کہا ہم نےاربوں ڈالر مالیت کا سامان چھوڑ دیا ہمیں اب وہ واپس ملنا چاہئے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق کہا کہ اس پر کیسے آگے بڑھنا ہے یہ فیصلہ اسرائیل کرے گا۔

فیکٹ چیک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جھوٹ بے نقاب

ٹرمپ کا ڈیڑھ ارب روپے کے گولڈ کارڈ کی فروخت دو ہفتے میں شروع کرنے کا اعلان کیا، یورپی یونین پر پچیس فیصد ٹیکس لگانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا یوکرین سے بھی اپنے پیسے واپس لیں گے، امریکا چین میں اور چین امریکا میں سرمایہ کاری کرے گا۔

ٹرمپ کے بھتیجے نے کملا ہیرس کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر نئے ٹیکس کا اطلاق دو اپریل سے ہوگا۔

ایلون مسک نے کہا اخراجات میں کمی نہ کی تو امریکا دیوالیہ ہوجائے گا، ٹریلین ڈالر خسارے میں کمی کے لیے تیزی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان

President Donald Trump

first cabnet meetign