Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے آگئیں، سرکاری اشتہارات پر بیان بازی شروع ہوگئی

بیرسٹرسیف کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ، کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتا دے،عظمیٰ بخاری
شائع 26 فروری 2025 10:07pm

پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے آگئیں، سرکاری اشتہارات پربیان بازی شروع ہوگئی۔ بیرسٹرسیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، عظمیٰ بخاری بولیں کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتا دے، تشہیر پنجاب میں کریں گے، بارہ سال سے کے پی کا خزانہ دھرنوں پرخرچ ہو رہا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کیا پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہوچکی ہے؟

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر کی جا رہی ہے، پیکا کالے قانون کے بعد عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے اخبارات اشتہارات میں بدل دئیے گئے۔

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ اخبار میں اب خبر نہیں اشتہار شائع ہوگا، بتایا جائے کتنے پیسے ایک فرد کی تشہیر پر خرچ ہوئے؟ تحقیقات ہونی چاہیے کہ سرکاری پیسہ کیوں لٹایا گیا؟ذمہ داروں سے یہ پیسہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں غیر منتخب حکومتوں کی کارکردگی اشتہاری ڈرامہ بازی تک محدود ہے، عوام کو نظر آ رہی ہے نہ انہیں محسوس ہو رہی ہے۔

مریم نوازشریف کی ”سرکاری پروموشن“ کا مزاحیہ اشتہار فرسٹریشن کی انتہا ہے، عوام کا لیڈر بننے کے شوق میں یہ کردار مذاق بن چکے ہیں۔

سرکاری اشتہاروں کے ذریعے عوام کا پیسہ“دو غیر سیاسی بچوں“ کو زبردستی لیڈر بنانے پر لٹانا بدقسمتی ہے، 26 ویں ترمیم نہ ہوتی تو شاید عدلیہ قومی وسائل کی لوٹ مار اور اپنے حکم کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیتی۔

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل، ’اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے ساتھی مریم نواز کے بغض میں مبتلا ہیں‘

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتادے، ہم پنجاب میں ان کی تشہیر خود کریں گے، کہا کہ مریم نواز کی حکومت نے ایک سال میں پنجاب کے لوگوں کی زندگیاں تبدیل کردی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آپ پھر آگئے پنجاب پہ بات کرنے، آخر اپنی حکومت کی کارکردگی کب بتائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے صرف پنجاب پہ بے سروپا تنقید ثابت کرتی ہے کہ آپ کے پاس اپنا کچھ بتانے کو نہیں، جن کی پوری کارکردگی صرف ڈرامے بازی، پھیکی بڑھکیں اور ملک کے خلاف سازشیں ہیں وہ بھی اب بات کریں گے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ڈیلیور کیا اس لیے لوگوں کو نظر آ رہا ہے، مریم نواز کی حکومت نے ایک سال میں پنجاب کے لوگوں کی زندگیاں تبدیل کردیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب حکومت کی میڈیا مہم گراؤنڈ رائیلٹی پر مبنی ہے جبکہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کا خزانہ دھرنے، احتجاج اور لانگ مارچ پر خرچ ہو رہا ہے۔

cm punjab

cm kpk

Punjab Government

KPK Government