Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
04 Shawwal 1446  

شکار پور میں کچے کے ڈاکوئوں نے دن دہاڑے 4 افراد کو اغوا کرلیا

فیصل آباد کےعلاقے ڈجکوٹ میں چٹورے ڈاکو پیزا لوٹ کر فرار ہوگئے
شائع 26 فروری 2025 06:56pm

شکارپور میں ڈاکوؤں نے 4 افراد کو اغوا کرلیا، خیرپور میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، ڈجکوٹ میں چٹورے ڈاکو پیزا لوٹ کرفرار ہوگئے۔

شکار پور میں کچے کے ڈاکوئوں نے دن دہاڑے چار افراد کو اغوا کرلیا، مسلح ملزمان چاروں افراد کو اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔

خیرپور میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پہلا کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ قائم

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ڈاکو پیزا کھانے کے شوقین نکلے، پولیس کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقے میں پیزا بوائے کو لوٹ کر اس سے پیزے بھی لے اڑے۔

قتل یا خودکشی؟ نیب افسر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال سامنے نہ آسکی

پنجاب پولیس کے مطابق ساہیوال میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نوجوان طلحہ کی لاش مل گئی، حافظ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا۔

punjab

sindh

Sindh Police

Punjab police