Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر بن گئے

2 سال کیلئے جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکونسل کی نمائندگی کریں گے
شائع 26 فروری 2025 04:43pm

اختر حسین ایڈووکیٹ کی جگہ احسن بھون ایڈووکیٹ کو جوڈیشل کمیشن کا رکن بنانے کی منظوری دیدی گئی، 2 سال کیلئے جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکونسل کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب ہوگئے، احسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کرینگے۔

قبل ازیں اٹارنی جنرل اور چیئرمین پاکستان بارکونسل منصورعثمان اعوان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے مرکزی و صوبائی ممبران نے شریک کی۔

جوڈیشل کمیشن کے رکن ایڈووکیٹ اختر حسین مستعفی، نیا ممبر کون ہوگا؟

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے نئے رکن کیلئےغورکیا گیا ، پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو جوڈیشل کمیشن کا رکن منتخب کرلیا۔

رائے شماری کے عمل میں 19 ممبران نے شرکت کی، احسن بھون کے حق میں 14 ووٹ جبکہ مخالفت میں 4 ممبران نے ووٹ دیے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس: تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی تجویز سات چھ ووٹ سے مسترد

ذرائع کے مطابق ایک ممبر نے رائے دہی میں حصہ ہی نہیں لیا، پاکستان بارکے ممبر جوڈیشل کمیشن اخترحسین کے مستعفی ہونے کے بعد نئے رکن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

Supreme Court

paksitan

Supreme Court Bar Association

pakistan bar council