غزہ میں خون جماتی سردی سے 6 نومولودجاں بحق
غزہ میں خون جماتی سردی کے باعث 6 نومولود دم توڑ گئے، اسپتالوں میں داخل متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
حماس نے قابض حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کئی بچے تشویشناک حالت میں مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں، قابض اسرائیلی حکومت نے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو محصور کر رکھا ہے۔
ترجمان حماس کے مطابق فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان، طبی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے، معاملے پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی قابل مذمت ہے۔
غزہ میں ایک طرف شہریوں کو اسرائیل کی بمباری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وہیں خوراک کا بحران اور سخت سردی بھی ان کی جانیں لینے پر تلی ہوئی ہے۔
سرد موسم نے 6 معصوم فلسطینی بچوں کی جان لے لی ہے جن کے پاس پہننے اوڑھنے کے لیے گرم کپڑے نہیں تھے۔
Comments are closed on this story.