Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

رواں سال کے 2 ماہ میں اب تک ٹریفک حادثات میں 136افراد جان سے گئے
اپ ڈیٹ 26 فروری 2025 12:01am

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے مزید چارزندگیاں ختم ہوگئیں، کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، مانسہرہ کالونی میں ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔۔ کھوکھرا پار میں بس تلے دب کر شہری جاں بحق، شہر میں پچپن دنوں میں ایک سو چھتیس افراد حادثات سے لقمہ اجل بن گئے۔ جبکہ اٹھارہ سو سے زائد زخمی ہوئے۔

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

کراچی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے

دوسری جانب کھوکھرا پار نمبر 2 میں بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، بس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

تیسر واقعے میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب حادثے میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

سپر ہائی وے الآصف اسکوائرکے سامنے سڑک بلاک

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں الاصف اسکوئر کے قریب ٹریفک پولیس نے ایک ڈمپر ڈرائیورکو روکا جس کے بعد مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار اور ڈرائیورکی ہاتھا پائی ہوئی۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق جھگڑے کے دوارن ایک گاڑی نے ڈرائیور کو ٹکر ماری، ڈمپر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے۔

واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیوز نے روڈ بلاک کردیا۔

traffic accident

Road Accident

karachi accident

tanker and dumper

Karachi Dumper Accident

Karachi Heavy Traffic Accidents