یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فرانسیسی صدر میکرون کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر سے رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے۔ روسی صدر پیوٹن سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے۔
یوکرین جنگ پر اہم پیشرفت، ٹرمپ کا پیوٹن کی ملاقات کا عندیہ
پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں مسئلہ نہیں۔ روس یوکرین جنگ روکنے پر بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ جنگ کبھی نہ ہوتی اگر اس وقت وہ صدر ہوتے اور کہا کہ وہ اس جنگ کو انسانیت کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وہیں فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ امن مشن میں یورپی فوجیوں کو شامل کرسکتے ہیں۔ یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی میزبانی میں روس اور امریکا کی بیٹھک
میکرون کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ یورپی افواج کی یوکرین میں موجودگی ضمانتی ہوں گی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ یورپ اس بات کے لیے تیار ہے کہ وہ ایک قابل اعتماد پارٹنر بنے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ یوکرین میں امن قائم ہو۔
اقوام متحدہ میں روس مخلاف تمام ترامیم مسترد، امریکی قرار داد منظور
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک ایک معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہیں جس سے جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
Comments are closed on this story.