Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

پاک بھارت میچ؛ عطا تارڑ نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھالیے، مریم نواز اور شیری رحمان کی بھی جیت کی دعائیں

جم کر کھیلو، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
اپ ڈیٹ 23 فروری 2025 06:13pm

عطا تارڑ نے دعاکے لیے ہاتھ اٹھالیے۔ مریم نواز نے پیغام میں کہا پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ شیری رحمان کہتی ہیں بھارت کے خلاف بڑی پرفارمنس آپ کو ہیرو بنا سکتی ہے۔ میئرکراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں ایک ہی نعرہ ہے،جیتے گا، جیتے گا، پاکستان جیتے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے ہمیشہ سے جذباتی رہا ہوں، دعا ہے پاکستان جیت جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھلاڑیوں کے نام پیغام میں کہا جم کر کھیلو، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں بھارت کے خلاف بڑی پرفارمنس آپ کو ہیرو بنا سکتی ہے۔ پوری قوم کی پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے دعا ہے۔

مئیرکراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں ہمارا ایک ہی نعرہ ہے، جیتے گا، جیتے گا، پاکستان جیتے گا۔ پوری قوم کی پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے دعا ہے، جو بھی ٹیم جیتے گی اس کا دن ہوگا، پاکستان کی جیت کے لئے بھر پور پر امید ہیں، آج کا میچ تاریخی ہو گا۔

cricket

Federal Minister

Message

Atta Tarar