Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرادی

بات چیت کے دوران سابق وزیراعظم نے بچوں کی خیریت دریافت کی
شائع 22 فروری 2025 07:39pm

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی، اڈیالہ جیل حکام نے جیل مینوئل کے تحت ٹیلی فون پربات کرائی۔

بات کرانے کے لیے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں جاکر ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے رابطے کیے تھے۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات کروانے کی اطلاع جیل حکام نے دی۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے واٹس ایپ پر بات چیت کی، سابق وزیراعظم نے بچوں کی خیریت دریافت کی۔

rawalpindi

imran khan

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail