Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

تل ابیب میں 3 بسوں میں خوفناک دھماکے، اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری

دھماکوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں سیکیورٹی آپریشن کا حکم جاری کردیا
اپ ڈیٹ 21 فروری 2025 06:39pm

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے جنوب میں بیت یام کے علاقے میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے ہیں جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق یہ دھماکے تل ابیب کے جنوب میں واقع بت یام نامی علاقے میں کھڑی بسوں میں ہوئے، جہاں بسوں میں نصب کیے گئے دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق، یہ دھماکے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے دھماکوں میں جن میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا، دھماکوں کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

پولیس کے ترجمان اے ایس آئی احرونی نے بتایا کہ دو دیگر بسوں سے دھماکہ خیز مواد ملا جسے بم اسکواڈ دستے نے ناکارہ بنا دیا۔ اسرائیلی پولیس نے کہا کہ پانچوں بم ایک جیسے تھے اور ٹائمرز سے لیس تھے۔

تفتیش کاروں نے بسوں کے جلے ہوئے دھاتی خولوں کے اندر سے شواہد کی تلاش شروع کردی ہے۔ دھماکے تل ابیب سے باہر ایک شہر بیت یام میں ایک پارکنگ میں کیے گئے۔

کیا اسرائیل واقعی ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے والا ہے؟

شہر کی میئر زویکا بروٹ نے کہا کہ یہ ایک معجزہ ہے، جس میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ بسیں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد کھڑی کر دی گئی تھیں۔

بس کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر تمام بس ڈرائیوروں کو حکم دیا کہ وہ رکیں اور بسوں کا مکمل معائنہ کریں۔

دوسری جانب دھماکوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں سیکیورٹی آپریشن کا حکم جاری کردیا ہے، جس سے فلسطینی علاقوں میں مزید کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ دھماکوں کے بعد مغربی کنارے میں دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

Israel

Tel Aviv

Bus explosions