Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

قصور کا ڈرائیور قصور وار، چار خواجہ سراؤں سمیت آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے

حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا
اپ ڈیٹ 21 فروری 2025 12:04pm

قصور کے علاقے رائے ونڈروڈ کھارا موڑ کے قریب وین نالے میں جا گری جس کے باعث آٹھ افراد جاں بجق ہوگئے۔ حادثے میں دو زخمی ہیں۔

امدادی کاررائی کے بعد لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونےوالوں میں خواجہ سرا بھی شامل تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب سے قصور واپس آ رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو نے اطلاع پا کر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری نالے سے نکالا جس میں سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ دو کو شدید زخمی خالت میں بلھے شاہ اسپتال منتقعل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں خاتون سمیت 8 افراد شامل تھے جن کی شناخت لایبہ عمران سلمان سنی مقصود وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملتان میں پتھروں سے لدا ٹرک گھر پرالٹ گیا۔ ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

punjab

traffic accident

Qasoor