Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

کراچی میں خواتین کے ساتھ وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ سرگرم

سی سی ٹی وی میں کورنگی میں موٹرسائیکل سوار گروہ کو گھرکا دروازہ بجاکر واردات کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے
شائع 21 فروری 2025 12:18am

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ شہر میں خاتون کے ساتھ ملکر لوٹ مار کرنے والے گروہ کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی، ضلع ملیر کے تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں انوکھی ایف آئی آر مردہ شہریوں پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں ہی پانی کی لائن میں خاتون کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن خاتون کے ڈوبنے کے شواہد نہ مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ قائمخانی کالونی کے قریب فائرنگ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معین الدین نامی شخص زخمی کیماڑی ایم ٹی فشری گیٹ کے قریب بھی ڈاکووں نے فائرنگ کرکے احسان نامی شخص کو زخمی کردیا ہے۔

یونیورسٹی روڈ اسکیم 33 جہانگیر ٹاؤن سوسائٹی میں گھرمیں فائرنگ کے نتیجے میں انیس سالہ احمد زخمی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب اسٹیل ٹاون سسئی ٹول پلازہ ہائیڈرینٹ لائن میں خاتون ڈوب جانے کی اطلاع پر سسئی ٹول پلازہ سے ملیر میمن گوٹھ تک ریسکیو آپریشن ایدھی بحری خدمات کی ٹیموں نے خاتون کے گرنے کی اطلاع پر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن کو چھان مارا ڈوبنے والی خاتون کا پتہ نہ چل سکا

شہر قائد میں خواتین بھی وارداتوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کے ساتھ واردات کرنے والا گینگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاون میں ڈکیت کے ہمراہ لڑکی بھی، لڑکی دروازہ بجاتی ہے عورت سمجھ کر دروازہ کھلنے پر یہ ڈکیت گینگ گھر کے اندر داخل ہوجاتا ہے واقعہ 18 فروری بروز منگل تقریبا شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا فوٹیج میں ملزمان کی تصاویر واضح نظر آرہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

karachi

Crime

Police Report