Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

اسلام آباد: بہو کو قتل کرنے والا سسر ساتھی سمیت پکڑا گیا

قتل میں ملوث 2 ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس
شائع 19 فروری 2025 07:27pm

اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بہو کو قتل کرکے حادثاتی موت کا ڈرامہ رچانے والے سسر کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث 2 ملزمان چن زیب اور عبد القدیر کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔

پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم، کسی ملزم کو سزا نہ مل سکی

ملزمان نے 09 فروری 2025 کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندا بناکر قتل کردیا تھا، پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور میں جائیدادکے لئے نانا کو قتل کرنے والا نواسہ پکڑا گیا

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اسلام آباد

Murder

Arrested

islamabad police