Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

نارووال جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) کے جلسے دن کی روشنی میں منعقد ہوتے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 18 فروری 2025 11:09pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز نارووال میں منعقدہ جلسے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نارووال کا تاریخی جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، مسلم لیگ (ن) کے جلسے دن کی روشنی میں منعقد ہوتے ہیں، جو ہماری عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں، جو لوگ جلسے کی تعداد گننا چاہتے ہیں یا قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں، وہ شوق سے زوم کر سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ نام نہاد ’یوٹیوبرز‘ کو یاد دلانا چاہتی ہیں کہ جو کل تک مسلم لیگ (ن) کے خاتمے کی پیشگوئی کر رہے تھے، نارووال جلسے نے ان کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ وہ ان تجزیہ کاروں کو کیا جواب دیں جو کہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) اب عوام میں نہیں نکل سکتی، نارووال کا تاریخی جلسہ ان کے لیے آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

ڈمپرز روزانہ کراچی کے شہریوں کو مار رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟ عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وہ عناصر جو فساد گروپ کے لیڈر کو مقبول بنانے میں لگے ہوئے ہیں، انہیں حقائق کا سامنا کرنا ہوگا، مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی نے تمام بے بنیاد تجزیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے اور عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کر دی۔

cm punjab

uzma bukhari

Punjab Government

punajab