ٹیکسلا میں اورنج فیسٹول سج گیا، گورنر پنجاب سمیت 70 سے زائد ممالک کے وفودکی شرکت
ٹیکسلا میں 12واں اورنج فیسٹول سج گیا، میلے میں گورنر پنجاب سمیت 70 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی۔
ٹیکسلا میں شاندار اورنج فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور مختلف ملکوں سے آنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اورنج فیسٹول کے موقع پر ٹیکسلا کی قدیمی روایتی موسیقی، ٹیکسلا گھوڑا ڈانس، ویٹ لفٹنگ اور قوالی بھی پیش کی گئی۔
اورنج فیسٹول میں معزز مہمانوں نے خوشی کا اظہار کیا اور منتظمین کی اس کاوشں کو سراہا، فیسٹول میں کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے، جس سے معزز مہمان خوب لطف اندوز ہوئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج فیسٹول کا انعقاد خوش آئند ہے، روایتی فیسٹول ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Comments are closed on this story.