کامونکی میں معمولی تکرار پر 80 سالہ بزرگ کو زندہ جلا دیا
پنجاب میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، کامونکی میں 80 سالہ بزرگ کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا، ملزم کی ایک روز قبل مقتول کے ساتھ معمولی تکرار ہوئی تھی۔
کامونکی کے علاقہ منڈیالہ تیکہ کا 80 سالہ بزرگ محمد رفیق نماز پڑھنے کے لئے جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم نبیل نے اس کو روک کر اس سر پر اینٹ کا وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر نیچے گرگیا۔
نوشہرہ میں بھانجے نے ماموں کو زندہ جلا دیا
جس کے بعد ملزم نبیل نے بزرگ کے کپڑوں کو آگ لگا کر اسے زندہ جلا دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر تھانہ فیروزوالہ پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کرکے مقتول کے بیٹے طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مصطفیٰ کو قتل کے بعد نہیں جلایا، زندہ کو آگ لگائی، ملزم شیراز کا رونگھٹے کھڑے کر دینے والا انکشاف
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نبیل کی روز قبل راستے سے گذرتے ہوئے مقتول کے ساتھ معمولی تکرار ہوئی تھی، قتل کرنے کی تاحال وجہ معلوم نہ ہوسکی، تھانہ فیروزوالہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments are closed on this story.