Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

ٹرمپ نے روئٹرز، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر میڈیا اداروں سے لاکھوں ڈالر واپسی کا مطالبہ کردیا

جو بائیڈن حکومت میں پریس کو خریدنے کے لیے عوامی فنڈز کا استعمال کیا گیا، ٹرمپ
شائع 15 فروری 2025 03:44pm

امریکی صدر ٹرمپ نے نیوز ایجنسی روئٹرز، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر میڈیا اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہم مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے روئٹرز، پولیٹیکو، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر اداروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے میڈیا اداروں سے لاکھوں ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن حکومت میں پریس کو خریدنے کے لیے عوامی فنڈز کا استعمال کیا گیا، میڈیا کے ادارے حکومت سے وصول کیے جانے والے لاکھوں ڈالر واپس کریں۔

ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکو کو لاکھوں ڈالر بغیر کسی وجہ کے کیوں ادا کیے گئے؟ کیا پریس کو خریدنا تھا؟

144 سال سے اوول آفس اور ایئر فورس ون میں کوریج کرنے والے امریکی خبر رساں ادارے پر ٹرمپ نے پابندی عائد کردی

امریکی صدر نے سختی سے مطالبہ کیا کہ تمام میڈیا ادارے ٹیکس دہندگان کی رقم لوٹائیں، انھوں نے کہا ناکام نیو یارک ٹائمز نے کتنی رقم واپس کی؟ کیا اسی وجہ سے ابھی تک چل رہا ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ ریڈیکل لیفٹ روئٹرز کو دھوکا دہی کے لیے 90 لاکھ ڈالر دیے گئے، اب یہ تمام ادارے امریکی حکومت سے لیے گئے پیسے واپس کر دیں۔

390 یہودی ربیوں، سیاسی و سماجی کارکنوں نے اسرائیل کیخلاف مذمتی اشتہار دے دیا

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان 9 ملین ڈالرز کو لے کر برہم ہیں، جو روئٹرز کو ’’بڑے پیمانے پر سماجی دھوکا دہی‘‘ کے مسئلے پر مطالعہ کیلئے دیے گئے تھے، حالاںکہ یہ رقم خود ٹرمپ کے پہلے دور میں ایک کمپنی کو دی گئی تھی جو روئٹرز نیوز ایجنسی سے الگ سے کام کرتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں موجود اپنے دفاتر سے ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت نیشنل پبلک ریڈیو، این بی سی نیوز (کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت) اور پولیٹیکو کو بھی 14 فروری تک پینٹاگون چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Donald Trump

US President

Reuters

newyork times

bash