Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

کرکٹ میچز سے قبل سٹیڈیم کے گرد سیف سٹی کے تمام کیمرے آپریشنل کردیے گئے ہیں، بریفنگ
شائع 14 فروری 2025 08:03pm

محکمہ داخلہ پنجاب نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے آرمی و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جمعے کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی جوائنٹ سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ کمیٹی نے کرکٹ سیریز کے لیے آرمی کی 5 کمپنیوں اور رینجرز کے ایک ونگ کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

دروان بریفنگ بتایا گیا کہ کرکٹ میچز سے قبل سٹیڈیم کے گرد سیف سٹی کے تمام کیمرے آپریشنل کردیے گئے ہیں، سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کے لیے فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کی گئی۔

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ سیریزکےپرامن انعقاد سے عالمی سطح پر بہتر تشخص اجاگرہوگا۔

lahore

security

Punjab Government

Champions Trophy

Army deployment

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

salman rafique

Law & Order Meeting