Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

گھر سے فرار ہونیوالی بھتیجی کو زہر دے کر مارنے والا چچا گرفتار

ملزمان نے قتل کے بعد لاش کی تدفین کروا دی تھی
شائع 14 فروری 2025 05:26pm

راولپنڈی میں لڑکی کے قتل کے مقدمہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، گھر سے فرار ہونیوالی بھتیجی کو زہر دے کر مارنے والے چچا کو گرفتارکر لیا گیا۔

جاتلی کے علاقہ میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمہ میں پولیس نے غیرت کے نام پر سگی بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو حراست میں لے لیا ہے۔

راولپنڈی: 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ، بہنوئی سمیت 5 ملزمان گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا، ملزم، ملزمان نے قتل کے بعد لاش کی تدفین کروادی اور واقعہ کو طبی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ایس پی صدر کی زیر نگرانی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا، پولیس کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔

واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

سالی سے زیادتی کرنیوالے بہنوئی نے پڑوسی کو شریک جرم بنا رکھا تھا

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوۓ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

سی پی او نے بتایا کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس مظلوم کی وارث ہے۔

افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

rawalpindi

پاکستان

Murder

minor girl

rawalpindi police