اسلام آباد، پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس سید محمد عتیق شاہ اور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار نے حلف اٹھالیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری
جسٹس سرفراز ڈوگرنے بطورقائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھالیا، صدر آصف علی زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقدہ کی گئی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، صدرآصف علی زرداری نے جسٹس سردارسرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیا۔
ایوانِ صدر میں سادہ اورپروقار حلف برداری تقریب میں وکلا ، حکام اور دیگر نے شرکت کی۔
پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری
پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عتیق شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس عتیق شاہ سے گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔
گورنر ہاؤس میں پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عتیق شاہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کی۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری
قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفارنےعہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، سندھ ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر نے شرکت کی۔
جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 میں پیدا ہوئے، جسٹس محمد جنید غفار نے 1990 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
قائم مقام چیف جسٹس محمد جنید غفار 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے، انھیں 2014 میں ہائیکورٹ کا مستقل جج تعینات کیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس جنید غفار سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں ججزکی تعداد 36 ہوگئی۔
Comments are closed on this story.