Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھال لیا، کیسز کی سماعت شروع

قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر عدالت کمرہ نمبر ایک میں منتقل ہو گئے
شائع 13 فروری 2025 11:06am

جسٹس سرفراز ڈوگر کا بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عہدہ سنبھالنے کے بعد کمرہ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر عدالت کمرہ نمبر ایک میں منتقل ہو گئے اور باضابطہ طور پر کیسوں کی سماعت کا آغاز کر دیا۔

سپریم کورٹ میں سات ججز اور ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی حلف برداری منسوخ

جسٹس سرفراز ڈوگر کو جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت قانون نے گزشتہ رات ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر ایکٹنگ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے ایکٹنگ جج ہوں گے۔

جسٹس اعجاز سواتی ایکٹنگ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار ایکٹنگ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ ایکٹنگ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کئے گئے ہیں۔

Islamabad High Court

Justice Sarfaraz Dogar