Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

شہر میں بغیر نمبر پلیٹس ڈمپر چل رہے ہیں، کوئی قانون نہیں ہے، گورنر سندھ

ڈمپر تلے روندے جانے والے شہریوں کی ہلاکت کو ٹریفک گردی قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 12 فروری 2025 09:50pm

گورنر سندھ نے ڈمپر تلے روندے جانے والے شہریوں کی ہلاکت کو ٹریفک گردی قرار دے دیا، کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں بغیر نمبر پلیٹس ڈمپر چل رہے ہیں، کوئی قانون نہیں ہے۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کوئی افغانستان سے ڈمپر چلاتا ہوا یہاں پہنچ جاتا ہے، بغیر نمبر پلیٹس کے ڈمپر چل رہے ہیں، شہر میں کوئی قانون نہیں ہے؟

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جتنی تیزی آفاق احمد کی گرفتاری میں دکھائی گئی، ڈمپر والوں کو پکڑنے میں بھی دکھائیں ، ٹریفک حادثات کے شکار ستر افراد کے لواحقین کوکیا جواب دوں؟

ڈمپر سے بڑھتے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، جتنی تیزی آپ نے گرفتاری میں دکھائی، اتنی تیزی قاتل ڈمپر کے ڈرائیور اور مالکان کے خلاف بھی دکھانا چاہیے۔

یاد رہے کہ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکر کے حادثات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گورنر سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور آئی جی سندھ کو خط لکھا تھا۔

کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز موت بانٹنے لگے، چند گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور آئی جی سندھ کو اپنے خط میں کہا کہ عوام ڈمپر، ٹینکرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ معزز ہائیکورٹ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے گی۔

traffic accident

sindh

kamran tessori

Governer Sindh