اعظم سواتی کے الزامات پر اسپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو خط، تحقیقات کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید بڑھ گئے، پی ٹی آئی مرکزی رہنما اعظم سواتی نے عوامی نمائندوں پر الزامات لگادیے، جس پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر کرپشن الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات مزید بڑھ گئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے عوامی نمائندوں پر الزامات کے بعد اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھ دیا۔
بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر ٹربیونل یا انکوائری کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی ساکھ اور شفافیت کے تحفظ کے لیے فوری تحقیقات ضروری ہیں۔ خط میں سابق سینیٹراعظم سواتی کے الزامات پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں بابر سلیم سواتی کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوں، جمہوری اقدار کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے، کرپشن الزامات کی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے ٹریبونل یا کمیشن تشکیل دیا جائے۔
خط چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، صوبائی صدر اور داخلی احتسابی کمیٹی کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.