Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

خیبر پختونخوا اسمبلی؛ اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کی گونج

ایم پی اے نے دستانہ اسکینڈل پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا
شائع 11 فروری 2025 06:12pm

خیبر پختنونخوا کے ضلع تیمرگرہ کے سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ خیبر پختونخوا اسمبلی تک پہنچ گیا، صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گونج خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئی ہے، ایم پی اے عبید الرحمٰن نے دستانہ اسکینڈل پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں مسائل پر بحث، سوالات متعلقہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے گئے

نوٹس کے مطابق 2023-24 کے نگران دور حکومت میں ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ کے لیے 14 کروڑ روپے مالیت کے 65 ہزار دستانوں کے باکس جاری کیے گئے۔

اسپتال کو صرف 2500 دستانوں کے باکس فراہم کیے گئے، مارکیٹ میں ایک دستانہ باکس کی قیمت ہزار روپے ہے، جبکہ اسپتال کو دستانوں کا ایک باکس 2200 روپے میں فراہم کیا گیا۔

پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

متن کے مطابق سادہ دستانے، سرجیکل دستانوں کے نام پر مہنگے داموں فراہم کیے گئے، متعلقہ حکام کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

KPK

KPK Assembly

hospital

KPK Government

DHOs