Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

اڈیالہ جیل کے 2 حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق

ایک حوالاتی منشیات کے مقدمے میں جبکہ دوسرا چیک ڈس آنر کے مقدمے میں جیل میں بند تھا
شائع 11 فروری 2025 06:38pm

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے، ایک حوالاتی منشیات کے مقدمے میں جبکہ دوسرا چیک ڈس آنر کے مقدمے میں جیل میں بند تھا۔

اڈیالہ جیل کا حوالاتی الیاس نذر پمز ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں جاں بحق ہوگیا، جہاں اسے علاج کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا، متوفی تھانہ مارگلہ میں درج منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔

دوسرے واقعے میں حوالاتی محمد امین دل کی تکلیف پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کرنے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔

محمد امین روات کا رہائشی اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل بند تھا، دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

rawalpindi

adiala jail

Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail