Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی

قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ہے، پشتون قومی جرگہ سے خطاب
شائع 10 فروری 2025 05:37pm

سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔

پشاور میں پشتون قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ہے، آئین کہتا ہے کہ نظام اسلامی ہوگا، اسلام کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا۔

حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے عمل جمہوریت ہے، ملک میں آئین و قانون پر عمل کون کرتا ہوں، ہم دینی مدارس کے لیے اسلام آباد مارچ کرسکتے ہیں، تو قبائل کے لیے بھی مارچ کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں، لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے، سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں، اعتدال اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں، اعتدال اپنانا ہوگا، فاٹا انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کا فیصلہ نہیں تھا، ہم نے پہلے کہا تھا کہ فاٹا میں ریفرنڈم کیا جائے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے ”ملازمین برطرفی قانون 2025“ مسترد کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام کا پہلا مقصد امن تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا، امن سے محروم قوم ہر چیز سے محروم ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ پشاورمیں پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

شرکا نے خیبر پختنونخوا کے جنوبی اضلاع میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت امن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے۔

KPK

peshawar

JUIF

KPK Government

Maulana Fazal ur Rehman

jirgah