ایران پر بمباری کے بجائے جوہری معاہدے کو ترجیح دوں گا، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کے بجائے جوہری معاہدے کو ترجیح دوں گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم معاہدہ کرلیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کے ساتھ کیا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔
ایران سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کا ابتدائی 100 دن کا منصوبہ پیش
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا امید ہے ایران جو منصوبہ بنا رہا ہے اس سے باز رہے گا وہ جو سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف پہلی پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا، پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرموں پر پابندیاں لگائی گئیں۔
Comments are closed on this story.