ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے حماس رہنماؤں کی ملاقات
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے تہران میں حماس کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پیزشکیان سے حماس کی قیادت، کونسل کے سربراہ محمد درویش نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر حماس کے قائم مقام رہنما خلیل الحیا نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں انقلاب ایران کی سالگرہ پر خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی۔
اسرائیل نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدی رہا کردیئے
حماس کے سیاسی رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کو نقصان پہنچانے کے لیے گیمز کھیل رہا ہے۔ ہمارے ہاتھوں میں ابھی بھی بہت سے کارڈز ہیں کہ اسرائیل کو جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے ٹرمپ کی تجویز کی مذمت کی گئی جس پر عالمی برادری کے مشکور ہیں۔
Comments are closed on this story.