Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

صدر سپریم کورٹ بار کی چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات

ملاقاتوں میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال
شائع 08 فروری 2025 05:31pm

صدر سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی، صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطا اللہ لانگو بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ملاقاتوں میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرسپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدلیہ کے موثر کام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

26ویں ترمیم کے فیصلے تک ججز تعیناتی مؤخر کی جائے، سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط

میاں رؤف عطا نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے حالیہ تقرریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا

صدر سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے ملاقات میں حالیہ تقرریوں کو سراہا، اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کی تعریف کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کی ہڑتال

میاں رؤف عطا نے کہا کہ نئے ججز انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے، ججز عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائیں گے۔

Islamabad High Court

Supreme Court of Pakistan

Supreme Court Bar Association

supreme judicial council

chief justice yahya afridi