Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

تحریک انتشاروالے پاکستان کے دشمن ہیں، عطا تارڑ

آرمی چیف جنر ل عاصم منیر پاکستان کوترقی کےسفر پر لے کر گئے
شائع 08 فروری 2025 05:12pm

عطا تارڑنے کہا کہ تحریک انتشاروالے پاکستان کے دشمن ہیں، تحریک انتشار والے شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، کہتے ہیں9 مئی پرکمیشن بناؤ تمہاری کرتوتیں پوری قوم دیکھ چکی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ آرمی چیف نےحب الوطنی اورمحنت کیساتھ معاشی سفر میں کردارادا کیا، آرمی چیف جنر ل عاصم منیر پاکستان کوترقی کےسفر پر لے کرگئے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ بین الاقوامی سطح، سفارتی محاذ پردنیا پاکستان کی تعریف کرتی ہے، تمام حلقوں میں دیکھ لیں کام ہوتے نظرآئیں گے، پہلے سال یہ عالم ہے 5سال بعد حلقے کی شکل بدلی ہوگی، ایک سال میں شہبازشریف نے معیشت کوپروان چڑھایا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

عطا تارڑ نے کہا کہ دنیاکے مالیاتی ادارے اعتراف کررہے ہیں مہنگائی کم ہوگئی، شرح سود نیچےگئی، اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، یہ بدبخت ہمارے نہیں پاکستان کےمخالف ہیں، یہ شرط لگاتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، حکومت عوام سےکیےگئےوعدےپورے کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے کوئی ملال نہیں، اپنی یوتھ کی ٹیم پرفخرہے، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں، پورےلاہورمیں اس طرح کےساتھی نظرنہیں آئیں گے، حلقے میں آیا تو22دن کی مہم تھی بہت سوالات ہوتے تھے، کبھی کہا جاتا تھا پتا نہیں ایک سال بعد ملاقات ہوگی یا نہیں ہوگی۔

عطاتارڑنے کہا کہ کبھی کہاجاتا تھا کہ الیکشن کے بعد ہمیں بھول جائیں گے، میں الیکشن جیت کربھی آج آپ لوگوں کے درمیان کھڑاہوں، میری والدہ حلقےکےعوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، یہ وہ رشتہ نہیں کہ ووٹ مانگنے آجاؤں پھر5سال بعدملاقات کروں، آپ کا بھائی، ساتھی اوردوست بن کرہمیشہ آپ کےدرمیان رہوں گا۔

lahore

Atta Tarar