Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

تین ملکی کرکٹ سیریزکا میلہ آج سے سجے گا، قذافی اسٹیڈیم میں پہلا معرکہ شاہین اور کیویز میں ہوگا

تین ملکی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں مدد دے گی، کپتان محمد رضوان
اپ ڈیٹ 07 فروری 2025 11:29pm

تین ملکی کرکٹ سیریزکا میلہ آج سے سجے گا، قذافی اسٹیڈیم میں پہلا معرکہ شاہین اور کیویز میں ہوگا، کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم متحد ہیں، اچھے نتائج دیں گے، کیوی کپتان مچل سینٹنر نے فخر زمان کو خطرہ قرار دے دیا۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی سیریزکا سج گیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور پاکستان کی سہ ملکی سیریز کل سے شروع ہوگی۔

پاکستانی اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے بری خبر آگئی

لاہور میں سیریزکی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، قومی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی ہوا۔ پہلے ٹاکرے میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کا جوڑ پڑے گا، قذافی اسٹیڈیم دوپہر 2 بجے شور بھی مچے گا۔

دونوں ٹیموں میں 116 ون ڈے کھیلے جا چکے ہیں، 51 میں کیویز جبکہ 61 میں شاہینوں نے میدان مارا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل، چیئرمین پی سی بی کا 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا، فی الحال اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ صائم ایوب کی پاکستانی ٹیم میں کمی ضرور ہے، کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم فائنل کریں گے، تین ملکی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابراراحمد اولین ترجیح ہے، اس لیے دوسرا اسپنر نہیں رکھا، فخر زمان کو بیمار کی وجہ سے منتخب نہیں کیا تھا، وہ گیم چینجر ہے اسے سائیڈ پر نہیں کرسکتے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

sports

tri series

Pakistan vs Newzealand vs South Africa