فیصل آباد: ٹک ٹاک کا جنون ایک اور ننھی جان نگل گیا
فیصل آباد میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور ٹک ٹاکر نوجوان کی جان لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 13 سالہ کمسن لڑکا گاڑی چلا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ لڑکا منیب نے گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس نے 8 سالہ یوسف کو گاڑی کی ٹکر مار دی جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
الائیڈ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 8 سالہ یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ ہو گیا۔
17 سالہ امریکی ٹک ٹاکر کی لاش گاڑی کے اندر سے برآمد
جڑانوالہ میں ٹک ٹاک کا شوق نئی نویلی دلہن کی جان لے گیا
پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ کمسن لڑکا گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس نے 8 سالہ بچے کو گاڑی کی ٹکر مار دی جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے گاڑی چلانے والے لڑکے منیب اوراس کی ویڈیو بنانے والے کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق 8 سالہ یوسف شادی شرکت کیلئے آیا ہوا تھا، تھانہ مدینہ ٹاؤن میں4 نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یوسف کے والد کا کہنا تھا کہ متعدد بار منیب کے والدین کو ڈرائیونگ سے روکنے کا کہا گیا، منیب کے والدین نے ہماری اور محلہ داروں کی ایک نہ سنی۔
Comments are closed on this story.