Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

طاقت کے استعمال سے نہیں، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہوگا، سینیٹر کامران مرتضیٰ

دنیا میں ہماری حیثیت اس وقت عالمی فقیر کی ہے، جے یو آئی رہنما، آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
شائع 05 فروری 2025 09:35pm

جمیعت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اگر کشمیر کی جدجہد پر امن ہوتی تو شاید مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا، لڑکر مسائل حل کرنا ملک خطے اور دنیا کے حق میں نہیں، کشمیرکی جدوجہد پر امن ہونی چاہیے، تشدد کا راستہ کہیں سے بھی نہیں ہونا چاہیے۔

آج ٹی وی کی پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ کی میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک مذاکرات سو دفعہ ناکام ہوجائیں، ہمیں بات چیت کرنا پڑے گی، آخر کار پرامن اور جمہوری طریقوں سے آپ کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، طاقت کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہماری حیثیت اس وقت ایک عالمی فقیر کی ہے، ہمیں قومی غیرت بحال کرنا ہوگی، پھر ہمارا عالمی کردار بھی درست ہوسکے گا، ہمیں اپنے ملک میں جمہوری سوچ کو پنپنے دینا ہوگا، بصورت دیگر آپ کی دنیا کے معاشروں میں عزت نہیں ہوگی۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہم 8 فروری کے الیکشن کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں، ہم پورے الیکشن کو ہی غلط سمجھتے ہیں، ہم پورے ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، انہیں ایکشن لینا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ 4 اگست کو بانی پی ٹی آئی امریکا سے آئے اور کہا کہ ورلڈ کپ فتح کرلیا، 5 اگست کو بھارت نے کشمیرپر قبضہ کرلیا، مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کی طرف آنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط آخری نہیں ہے، اس کے بعد جو خط آئے گا وہ آخری ہوگا، وہ 9 مئی کے حوالے سے معافی نامے کا خط ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم پر سب جماعتیں آن بورڈ تھیں، پیکا ایکٹ پر بھی سب ساتھ تھے، صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اس بل میں ترامیم ہوسکتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی عمیر نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ ہے، چین نے پاکستان سے منہ پھیر لیا ہے، چین سے تعلقات بحال کرنے کیلئے صدر زرداری کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے بیک ڈور رابطے کے قائل نہیں ہیں، ایسا کرنا ہوتا تو عمران خان جیل میں نہیں ہوتے وہ بھی 50 روپے کا اسٹام پیپر دے کر باہر چلے جاتے، 26 نومبرکے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔

pti leader

PMLN

AAJ NEWS

Aaj News program

JUIF

TV Show

aaj Tv