Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
14 Shawwal 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر آسٹریلوی وزیر اعظم کو دھچکا

ٹرمپ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے خیال سے عدم اتفاق کا اظہار
شائع 05 فروری 2025 12:04pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے یہی واحد راستہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے اور فلسطینیوں کی منتقلی کے لیے اردن اور مصر کے رہنماؤں سے بات ہوئی ہے۔

ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے مہنگے ترین فوجی طیارے کیوں استعمال کر رہے ہیں

دوسری جانب سعودی عرب نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست کے قیام کے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہیں اور اس مؤقف کی کسی بھی نئی تشریح کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے پر عالمی سطح پر نئی بحث چھڑ چکی ہے اور کئی ممالک دو ریاستی حل پر زور دے رہے ہیں۔

Gaza

President Donald Trump

evacuation of Palestinians

Australian Prime Minister