ٹرمپ نے یوکرین کی قیمتی زمینوں پر نظریں گاڑلیں، معطل فوجی امداد بحال کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین کی قیمتی زمینوں پر نظریں گاڑلیں، یوکرین کی معطل فوجی امداد بھی بحال کر دی۔
امریکی صدر نے یوکرین کی قیمتی زمینوں پر نظریں جمالی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے زمین کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین اپنی قیمتی زمینیں ہمیں دے۔
صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکی حمایت جاری رکھنے کی شرط کے طور پر قیمتی زمینی مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یوکرین کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
امریکا سے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع، بھارتیوں کو واپس بھیج دیا
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے یوکرین کو اپنے یورپی شراکت داروں کے مقابلے میں زیادہ فوجی اور اقتصادی امداد بھیجی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں وہ محفوظ کرنے جا رہے ہیں، انہیں ان کی قیمتی زمین اور دوسری چیزیں دے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے تجویز پیش کی کہ انہیں یوکرین کی حکومت کی جانب سے پیغام ملا ہے کہ وہ امریکا کو جدید ہائی ٹیک معیشت کے لیے اہم عناصر تک رسائی دینے کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چین کی جوابی کارروائی، امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد
ان کا کہنا تھا کہ ہم سیکڑوں بلین ڈالر لگا رہے ہیں، یوکرین کے پاس بڑی قیمتی زمین ہے، میں اس زمین کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی برقرار رہنے کی ضمانت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کو ایک ارب ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کو تیار بھی تیار ہے۔
Comments are closed on this story.