امریکا سے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع، بھارتیوں کو واپس بھیج دیا
امریکا نے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع کردی، بھارتیوں کوفوجی طیارے میں واپس بھیج دیا، ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے، لاس اینجلس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر حکام نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی ملک بدری شروع کردی ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے امریکی امداد کی عارضی معطلی، پاکستان میں کتنے منصوبے متاثر ہوں گے؟
امریکی حکام نے پہلے مرحلے میں 205 بھارتیوں کو خصوصی امریکی فوجی طیارے میں وطن واپس بھیج دیا ہے، جبکہ مزید ملکوں کے تارکین وطن کو بھی واپس بھیجا جائے گا۔
چین کی جوابی کارروائی، امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد
ادھر امریکی صدر کی متنازع پالیسیوں کے خلاف امریکی شہری سراپا احتجاج ہیں، لاس اینجلس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو پر امن طورپر منتشر کر دیا۔
Comments are closed on this story.