Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

ٹرمپ کے حکم پر امریکا کا صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، متعدد دہشتگرد ہلاک

مارے گئے دہشت گرد امریکا اور اتحادیوں کے لیے خطرہ تھے، ٹرمپ
شائع 02 فروری 2025 08:55am
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

امریکا کا صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد جنگجوؤں کو ہلاک ہوگئے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں فضائی حملوں کی منظوری دی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد امریکا اور اتحادیوں کے لیے خطرہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی حملے میں داعش کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فورسز کے حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

رچرڈ گرینل وینزویلا سے 6 امریکی رہا کرا کے لے آئے، ٹرمپ کی شاباش

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ پر فضائی حملے سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرپیغام میں لکھا کہ امریکا نے غاروں میں چھپے چند دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ہلاک کیا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ دہشت گرد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے بہت بڑا خطرہ تھے۔

امریکا: ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد

دوسری جانب صومالیہ کے صدرحسن شیخ محمد کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکا نے انہیں حملے کی اطلاع کردی تھی۔

Donald Trump

ISIS

Somalia

orders attack