Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

غزہ جنگ بندی معاہدہ : 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا

فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 18 قیدی بھی شامل
شائع 01 فروری 2025 10:21pm

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے چوتھے مرحلے میں 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے، حماس نے معاہدے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔

جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا، حماس نے خان یونس اور جبالیہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مطابق آج رہائی پانے والوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، قیدی رہا، اسرائیلی فوج پیچھے ہٹے گی، جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی

میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابقہ روایت کے مطابق قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 183 فلسطینی کو رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 18 قیدی بھی شامل ہیں۔

فلسطینیوں قیدیوں کا مغربی کنارے میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ پر مشتمل طویل جنگ کے بعد ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس چند اسرائیلیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کروانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

Israel

Hammas

prisoners

ceasefire deal